Sunday January 19, 2025

پاکستانی اداکارہ صائمہ نے نرسری میں ہی پڑھائی کو کیوں چھوڑ دیا؟ حیران کن انکشاف کر ڈالا

پاکستان کی معروف اور سینئراداکارہ صائمہ نور نے مداحوں کو اپنے تعلیم سے متعلق آگاہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔ اس دوران مداحوں نے صائمہ نور سے ان کے تعلیمی کیرئیر سے متعلق سوال کیا۔جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک بار اسکول گئی تھی خوشی خوشی، نرسری میں مار پڑی اُس کے بعد کبھی اسکول کا منہ نہیں دیکھا۔ یہ سچی بات ہے کہ ہم اس وقت نرسری کو کچی کہتے تھے، کچی اور پکی۔ واضح رہے کہ صائمہ نور نے 1990ء میں لالی ووڈ میں قدم رکھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اول کی اداکارہ بن گئیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005ء میں شادی کر لی تھی لیکن انہوں نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔

‘نعمان کا زیرو میرے 100 کے برابر ہے،کراچی ٹیسٹ کی پریکٹس ٹیپ بال سے کی، محمد رضوان کا دلوں پر راج کرنے کا سفر جاری

سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کتنے ارکان اسمبلی موجود ہیں؟ راجہ ریاض نے بڑا انکشاف کردیا

FOLLOW US