Monday January 20, 2025

‘لال جوڑے میں دیکھا تو سوچا حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،شرمیلا فاروقی کی والدہ کی و یڈیو بنانے پر نادیہ خان نے وضاحت پیش کردی

کراچی: پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ کی ویڈیو بنانے پر وضاحت پیش کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتائیں کہ شرمیلا فاروقی کی والدہ سے کیا پوچھتی؟ یہ پوچھتی کہ آپ کی بیٹی کے اکاؤنٹ کا بیلنس کیا ہے؟ یا پھر آپ کا بیلنس اکاؤنٹ کیا ہے ؟ کیا میں ان سے اس طرح کی ذاتی باتیں کرتی؟ لہٰذا میں نے شرمیلا کی والدہ سے وہ بات کی جو انھیں خوش کر دیتی۔ ایک ویڈیو بیان میں نادیہ خان نے کہا آپ بھی اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ ہم جب کسی کی شادی پر جاتے ہیں تو کیا کہتے ہیں؟ آنٹی آپ نے کتنا پیارا ڈریس پہنا ہے، آپ کا میک اپ کتنا اچھا ہے، کہاں سے سیکھا یا آپ کس پارلر گئیں یہ میک اپ کروانے؟ آپ کا ہیئر سٹائل کتنا اچھا لگ رہا ہے؟ میں نے وہی سے ایسا ہی ہیئر اسٹائل بنانا ہے۔نادیہ خان نے کہا کہ ہم خواتین شادیوں میں ایسے ہی سوال کرتی ہیں، میں ان سے اور کیا پوچھتی اور یہی سچ ہے کہ میں نے ان کی دل سے تعریف کی، میں نے ان سے کہا تھا کہ مجھے وہ خواتین بہت اچھی لگتی ہیں جو ہر عمر میں اپنا خیال رکھتی ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا کے باوجود پہلی بار صنعتی ترقی کی شرح نمو 15.27فیصد تک پہنچی ہے، اپوزیشن کا بیانیہ بری طرح ناکام ہو گیا، اسد عمر

ویڈیو میں نادیہ نے اپنے شوہر فیصل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل بھی یہی رائے رکھتے ہیں ۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے انہیں (شرمیلا کی والدہ ) کو لال جوڑے میں دیکھا تو مجھے لگا انہوں نے محنت کی ہے، وہ شادی کی تقریب میں اکیلی آئی ہیں تو ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے لہٰذا میں نے ان کی حوصلہ افزائی کی جس پر وہ بے حد خوش ہوئیں۔نادیہ نے اپنے پیغام میں رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ شرمیلا نے میرے لیے بے شرم کا لفظ استعمال کیا ، کیا انھیں شرم نہیں آئی؟ خیال رہے کہ کچھ روز قبل نادیہ خان کی شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے ناصرف کچھ صارفین نے ناپسند کیا بلکہ خود شرمیلا کو بھی وہ ویڈیو مناسب نہیں لگی جس پر انہوں نے نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم ونگ میں گزشتہ روز درخواست جمع کروائی ہے۔

کبھی یوکرین کے لوگوں کو دھمکی نہیں دی، امریکا سے اشتعال انگیزی میں کمی کے لیے کہا ہے، روسی وزیر خارجہ

پانچ دس پندرہ نہ بیس ،بھارت نےپاکستان کےکتنے یوٹیوب چینلز بندکردئیے اورکیوں،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

FOLLOW US