Monday January 20, 2025

آئمہ بیگ جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو وائرل

معروف گلوکارہ و میزبان آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جہاں وہ ایک خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ہیں۔ آئمہ بیگ کی کنسرٹ کے دوران پرفارم کرنے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ شائقین سے بھرے ہال میں سٹیج پر پرفارم کر رہی ہوتی ہیں کہ اچانک ان کے ان کے سامنے آگ کا تیز شعلہ نکلا۔ آگ کا یہ شعلہ آئمہ بیگ کے اتنا قریب تھا کہ ذرا سی لاپرواہی سے ان کا چہرہ اور جسم جھلس سکتا تھا، لیکن خوش قسمتی سے آئمہ بیگ حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہتی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ آگ کے شعلے کو دیکھ کر خوفزہ ہوگئیں اور گانا گانا روک کر پیچھے ہٹ گئیں۔ اس خوفناک حادثے کے فوراً بعد کنسرٹ انتظامیہ کے لوگ بھی اسٹیج پر آگئے، اور کنسرٹ روک کر آگ کا شعلہ نکالنے والے آلات ہٹا دئیے۔

غریب پاکستانیوں کی سن لی گئی ، تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کی خوشخبری پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ملےگا؟

پہلا ٹیسٹ ،بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے تاریخی فتح حاصل کرلی

ڈاکٹرعامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان سے ایک مرتبہ پھر معافی مانگ لی

FOLLOW US