Monday January 20, 2025

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان شوہر کیساتھ عُمرے کیلئے روانہ

ممبئی : گزشتہ سال شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جوکہ دورانِ پرواز لی گئی۔ ثناء خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ وہ شوہر کے ساتھ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے جارہی ہیں۔اُنہوں نے لکھا کہ ’کیا حسین سماں ہوگا، کیا حسین گھڑی ہوگی، جب کعبہ خدا میں ہماری حاضری ہوگی۔،ثناء خان نے مزید لکھا کہ ’یہ نکاح کے بعد ہمارا سب سے خوبصورت سفر ہے۔‘ خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

فاف ڈو پلیسی، معین علی اور سنیل نارائن پی ایس ایل کے بجائے بنگلادیش پریمئر لیگ کھیلنے کو ترجیح دی،پی سی بی نے بڑااقدام اٹھالیا

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ایک ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں واضح کمی ریکارڈ

پاکستان کیلئے کونسا آخری کام کرنا چاہتا ہوں؟ وزیراعظم عمران خان نے بتا دیا

FOLLOW US