Sunday May 5, 2024

میشا شفیع ثبوت سامنے لے آئیں۔۔ علی ظفر کو شدید مشکلات نے آن گھیرا۔۔نوٹس بھجوانے کا معاملہ بھی کچھ اور ہی نکلا۔۔ جان چھڑانے کےلئے کیا شرط پوری کرنا ہو گی؟؟بڑی خبر آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کے وکیل احمد پنسوٹا نے کہا ہے کہ ہم کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے تاہم علی ظفر معافی مانگیں تو ان سے بات ہوسکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات سے متعلق کیس کیلئے بیرسٹر احمد پنسوٹا اور نگہت داد کی خدمات حاصل کیں۔ گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوٹا کا کہنا ہے کہ میشا شفیع نےبہت سوچ سمجھ کر بعد میں بیان

جاری کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میشا شفیع کے پاس جنسی طور پر ہراساں کے جانے کے ثبوت موجود ہیں، اگر ثبوت نہ ہوتے تو وہ علی ظفر پر الزام ہی نہ لگاتیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایک افواہ ہے کہ ہمیں نوٹس دیا جارہا ہے لیکن اب تک کوئی لیگل نوٹس موصول نہیں ہوا نوٹس ملنے پر کارروائی کا جائزہ لیں گے۔احمد پنسوٹا کا کہنا تھا کہ ہم کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے تاہم علی ظفر اعلانیہ معافی مانگیں، تب ہی معاملہ عدالت سے باہر طے ہوگا۔

FOLLOW US