Wednesday January 22, 2025

انیل کپور نے کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش ظاہر کردی

ممبئی : بھارتی اداکار انیل کپور نے کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش ظاہر کردی ، وہ سنجے دت اور کنگنا کے ہمراہ کرن جو ہر کے شو ” کافی ود کرن” میں گفتگو کررہے تھے ۔ بالی وڈ اداکار انیل کپور نہ صرف شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں بلکہ باکمال حس مزاح سے بھی مالا مال ہیں۔شو کے دوران کرن جوہر نے انیل کپور سے سوال کیا کہ وہ کون سی عورت ہے جس کے لیے انیل کپور اپنی اہلیہ سنیتا کپور کو چھوڑدیں گے؟ اس پر انیل کپور نے فوراًکنگنا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا نام لیا اور کہا کہ کیا یہ حیران کن نہیں؟ اداکار کا جواب سن کر کرن جوہر نے کنگنا کو مشورہ دیا کہ یقیناًکنگنا آپ کو یہ جواب سن کر فکرمند ہونا چاہیے۔

ایک تیر سے دو شکار، پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

بیان حلفی اشاعت کیلئے نہیں دیا ، سربمہر اور لاکر میں موجود بیان حلفی معلوم نہیں کیسے لیک ہوگیا ، رانا شمیم کا انکشاف

بنگلہ دیش کے خلاف کمال بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے مین آف دی میچ عابد علی کیا سوچ کر میدان میں اتر ے تھے ؟ بتا دیا

FOLLOW US