Monday January 20, 2025

میں کم از کم ایک شادی اور کروں گا۔ عامر لیاقت نے مزید شادیوں کے بارے میں اور کیا کہا؟

گزشتہ کچھ عرصے سے اینکر اور سیاستدان عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ تاہم عامر لیاقت نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔
دوسری جانب عامر لیاقت حسین کا حآلیہ دنوں دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے دو شادیاں کیں ہیں دو اور کروں گا یا کم ازکم ایک اور تو ضرور کروں گا۔ عامر لیاقت نے کہا کہ تیسری شادی کیلئے دیکھوں گا کہ لڑکی کی عمر کم ہو تاکہ زیادہ گالیاں دی جائیں، طوبیٰ 24 سال کی تھیں اس لیے اب جو آئی گی اس کی عمر 21 یا 20 سال کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جیسا ملک کا کپتان ہے، ویسا ہی ان کا کھلاڑی ہونا چاہیے، اس لیے تیسری شادی کے بعد مطعمن ہونگا۔ سیاست کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اگلی جماعت کوئی اور نہیں ہوگی، میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہی منسلک رہوں گا۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے دو شادیاں کیں تھیں، جبکہ ان کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کو وہ طلاق دے چکے ہیں۔

’منی ٹریل دینے کا کہا جائے تو کہتے ہیں ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے‘چیئرمین نیب بھی کھل کر بول پڑے

https://youtu.be/BasJBR1XMwI

’آج ملک بھر سے نو وزیراعظم، گو وزیراعظم کی صدائیں بلند ہورہی ہیں‘سراج الحق نے اسٹیبلشمنٹ کو واضح پیغام دے دیا

FOLLOW US