Sunday January 19, 2025

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے کے لیے اصول طے ، اہم کام پر پابندی لگ گئی

ممبئی: بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے اصول طے کر لیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈ یاکے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو سختی سے ہدایت جاری کردی ہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان دلہا دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہ کریں، اس پر عملدرآمد کے لیے ایک سیکیورٹی ٹیم تشکیل دی جائے۔ شادی میں بالی وڈ کی بڑی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ تصاویر اور ویڈیوز نہ بنانے کی پابندی تمام مہمانوں کے لیے ہوگی۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ اگلے ماہ شادی کی خبروں پر دونوں فنکاروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ ان کے والدین نے بھی تاحال کسی قسم کا ردِعمل نہیں دیا۔

مریم نواز کے من پسند صحافیوں اور چینلز کو10 ارب روپے بانٹنے کی انکوائری کا فیصلہ

شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تردید

پیٹرول پمپس بند ہونے کی خبر میڈیا پر آتے ہی شہریوں میں بے چینی پھیل گئی

FOLLOW US