Monday January 20, 2025

بالی ووڈ میں عامر خان کی جلد تیسری شادی کرنے کی افواہیں ، لڑکی کون ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

ممبئی: گزشتہ اگست کے مہینے میں بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اہلیہ کرن راﺅ کے ساتھ علیحدگی کی خبروں نے ہر کسی کو حیران کر دیا تاہم اس وقت بالی ووڈ میں افواہیں گرم ہیں کہ عامر خان تیسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بدھنے جا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے طابق عامر خان اور کرن راو 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کا ایک بیٹا ”آزاد راوء“بھی ہے ۔کرن راو عامر خان کی دوسری اہلیہ تھیں جب کہ ان کی پہلی بیوی کا نام رینا دتا ہے جس سے ان کے دو بچے ایرا اور جنید ہیں۔ عامر خان کی پہلی شادی کا انجام بھی طلاق کی صورت میں ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر عامر خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ عامر خان تیسری شادی کا اعلان اپنی فلم ”لال سنگھ چڈھا“ کی ریلیز کے فوراً بعد کریں گے۔ کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ باکس آفس پر فلم کے چلنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ یا مسئلہ آئے۔

مردہ قرار دیا گیا 40 سالہ شخص ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مردہ خانے میں 7 گھنٹوں بعد زندہ ہو گیا

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ عامر خان اپنی ماضی کی ساتھی اداکاراو¿ں میں سے کسی ایک سے شادی کررہے ہیں۔ اس سے قبل جب عامر خان اور کرن راو¿ کی طلاق کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں تو سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی طلاق کی وجہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا تھا۔ سرور باری کے الزامات کا مقصد غیر جانبدار اور معتبر نیٹ ورک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ، فافن نے ہر طرح کی انکوائری اورآڈٹ کا خیر مقدم کردیا یاد رہے کہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ”دنگل“ میں کام کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ لہذا سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شاید عامر خان فاطمہ ثنا شیخ سے تیسری شادی کرنے والے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے ان دونوں کا نام آپس میں جوڑنا عام بات ہے۔ لیکن ہمیشہ کی طرح عامر خان خود اپنی شادی اور جس سے وہ شادی کررہے ہیں اس کے بارے میں اعلان کریں گے جس طرح انہوں نے اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔

لاہور؛ سال کی سب سے بڑی ڈکیتی‘ ڈاکو گھر سے 3 کروڑ 40 لاکھ کی واردات کرکے فرار

موٹروے پر سفر کرنیوالوں کیلئے بُری خبر، موٹروے کو کہا ںکہاں سے بند کر دیا گیا؟ اہم خبر آگئی

FOLLOW US