Monday May 6, 2024

میں ٹی وی پر بیٹھ کر آپ کو نہیں بتا سکتا کہ علی ظفر کا ماضی کیسا تھا۔۔کچھ تو بتائیں۔۔ اینکر کے سوال پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ ہر کوئی چونک گیا

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے علی ظفر اور میشا شفیع کے معاملے پر جنسی ہراسگی کے الزامات کے سچے ہونے کے امکانات ظاہر کر دیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت کاکہناہے کہ دونوں کی معاملے کی جانچ سے پہلے ہمیں دونوں کا ماضی دیکھنا ہوگا۔ میشا شفیع خاصی بولڈ خاتون ہیں۔ ان کے الزامات سے لگتاہے کہ کچھ نہ کچھ ہوا ضرورہے ۔ اس

پر اینکر نے کہا کہ ممکن ہے دونوں میں جھگڑا ہوا ہو۔اس پر عامر لیاقت نے کہاکہ جھگڑا بھی ہوا ہو تب بھی دونوں کے کرداروں کا پس منظر دیکھنا ہوگا ۔ میشا شفیع کا ماضی میں آپ کو بتا چکا ہوں جبکہ علی ظفر کا ماضی میں یہاں بتا نہیں سکتا ۔ اس پر اینکر نے ان سے اسرار کیا کہ کیا تھا علی ظفر کا ماضی؟؟؟ جس پر عامر لیاقت نے کہاکہ ہلے گلے والاتھا۔ اینکر نے دوبارہ کہا کہ ہم سب کا ماضی ہلے گلے والا ہوتا ہے۔ اس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ہمارے ہلے گلے کی صورت میں مقدمات قائم ہو جاتے ہیں لیکن یہ معاملہ کچھ اور ہی ہے ۔مجھے میشا شفیع کے الزامات میں صداقت معلوم ہوتی ہے ۔کچھ نہ کچھ ضرور ہوا ہے۔

FOLLOW US