Monday January 20, 2025

نازیبا ویڈیو کو لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق سے منسوب کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

لاہور : مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کی میبنہ قابلِ اعتراض ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں گرفتاری ہوئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے ملزم کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا۔رکن صوبائی اسمبلی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کو تحریری شکایت کی تھی۔ایف آئی اے کے مطابق شکایت میں بتایا گیا تھا کہ ملزم نے نازیبا ویڈیو کو ثانیہ عاشق سے منسوب کیا تھا جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی تھی کہ انہیں سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جارہا ہے اور دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ درخواست کے متن میں مزید کہا گیا کہ ان کیخلاف سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد نے مہم چلا رکھی ہے۔

محمد رضوان کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی

رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے درخواست میں مزید بتایا کہ میرے نام سے منسوب جعلی ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میری ویڈیوز وائرل اور تصاویر استعمال کی گئی ہیں۔ ثانیہ عاشق نے مختلف نمبرز سے متعدد کالز اور میسیجز کا ریکارڈ سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹس بھی ایف آئی اے کو فراہم کیے ہیں۔

والدہ کو سنبل کی وفات کا نہیں بتایا گیا،آج بھی امی سے سنبل بن کر بار کرتی ہوں، بشریٰ انصاری کا جذباتی انکشاف

بھارتی جاسوس کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور

FOLLOW US