Wednesday January 22, 2025

دپیکا پڈوکون کیساتھ تصاویر لیک ہونے کے معاملے پر اداکار شہر یار منور کا ردعمل آگیا

کراچی : معروف پاکستانی اداکار شہریار منور نے بالی وڈ اداکارہ دیپیکا کے ساتھ لیک ہوئی تصویر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ ایک اتفاقیہ ملاقات تھی، ہم ڈھائی تین گھنٹے کیلئے ڈنر پر ساتھ میں تھے، میں نہیں چاہ رہا تھا کہ وہ تصویر نکلے لیکن وہ لیک ہوگئی۔ شہریار منور نے حال ہی میں فیوژیا میگزین کو انٹرویو دیا جس میں ان سے بالی وڈ اداکارہ کے ہمراہ تصویر سے متعلق پوچھا گیا۔شہریار منور نے کہا کہ وہ تصویر میری پروفائل پر مشکل سے 20 منٹ کیلئے دیکھی ہوگی، بعد میں، میں نے ہر جگہ سے اسے ہٹوادیا تھا لیکن پھر بھی آپ تصویر کو ہر جگہ سے نہیں ہٹوا سکتے۔شہریار نے مزید کہا کہ میں ایسا بالکل نہیں چاہ رہا تھا کیونکہ اس تصویر سے میں بھی مسئلے میں پڑ سکتا ہوں اور دیپیکا بھی۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شہریار منور کی دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ دبئی سے ایک ملاقات کی تصویر وائرل ہوئی تھی

ق لیگ کے سرکردہ رہنما اور چوہدری برادران کے قریبی ساتھی پی ٹی آئی میں شامل

اناڑی شخص نے ہماری پانچ سال کی محنت ہر پانی پھیر دیا ،ملک کی معیشت کو تباہ کردیا مہنگائی کی سونامی موجودہ حکومت کی غیر سنجیدہ حکمت عملی ہے‘میڈیا سے گفتگو

حکومت نے اچانک سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، وجہ کیا بنی؟طلبا اور والدین کیلئے بڑی خبر

FOLLOW US