Monday January 20, 2025

حکومت نے اچانک سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، وجہ کیا بنی؟طلبا اور والدین کیلئے بڑی خبر

حیدرآباد: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے صوبے میں 5 ہزار سکول بند کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن 5 ہزار سرکاری سکولوں کو بند کیا جائے گا ان میں سے 3 ہزار 6 سو سکولوں کی فہرست بہت جلد ہم اخبارات میں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سکولوں کی تعداد کم کرنی ہے اور جو ہیں اس میں سہولیات بڑھائیں گے تاہم سکولوں کے زیر استعمال عمارتیں دیگر سرکاری محکموں کو دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے دوسری بار تعلیم کی وزارت دی گئی ہے، ایک بار لاڑکانہ کے سکول کا دورہ کیا تو بچے زمین پر بیٹھے ہوئے تھے اور بچوں کے بیٹھنے کے لیے ڈیسک نہیں تھے جبکہ استاد کے بیٹھنے کے لیے کرسی بھی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کے ہاتھ میں اسمارٹ فون موجود ہے لیکن وہ آج بھی ریڈیو کے بارے میں پڑھ رہے ہیں۔

آؤٹ سٹینڈنگ رضوان کی وجہ سے بابراعظم بھی اچھا کھیلتا ہے: ہربھجن سنگھ

’’ تمام شادیاں پسند اور پیار کی کیں‘‘ تیسری شادی کی آفر کس پی ٹی آئی رہنما کو کی تھی؟ عتیقہ اوڈھو کے انکشافات

نور مقدم قتل کیس، سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آگئیں، دیکھ کر دل دہل جائے

FOLLOW US