Monday January 20, 2025

شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی روح نجات کی تلاش میں ہے اور ۔ بھارت کی معروف نجومی نے تہلکہ خیز پیشین گوئی کردی

ممبئی: شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے مستقبل کے بارے میں بھارت کی معروف نجومی جانوی گور نے حیران کن پیشگوئیاں کی ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ آریان کی روح نجات کی تلاش میں ہے، اس کی زندگی میں توازن 2025 میں آئے گا اور آنے والے چار برس آریان کی زندگی کے ایسے سال ہوں گے جن میں وہ خود کو تلاش کریں گے یہ ان کے آگہی کے سال ہوں گے۔ٹیرو کارڈ ریڈر نے بلیوں کو آریان خان کی خوش بختی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آریان کو بلیوں کو اپنے ارد گرد رکھنا چاہئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارت کی معروف ٹیرو کارڈ ریڈر جانوی گور نے بتایا آریان خان1997 میں چائینز علم نجوم کے مطابق آکس سال میں پیدا ہوئے اور 2021 بھی ایک آکس سال ہے، یہ تبدیلی کا سال ہے اور آریان کی زندگی کی تشکیل نو کا وقت ہے۔جانوی گور نے کہا آریان خان ایک بہت ہی اچھے گھرانے میں پیدا ہوئے، زندگی نے یقینی طور پر اس تمام عرصے میں انہیں تھوڑا سا پریشان رکھا ہے لیکن آکس سال انہیں حقائق کو جانچنے اور اپنی زندگی کے مقصد کا ادراک کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

آؤٹ سٹینڈنگ رضوان کی وجہ سے بابراعظم بھی اچھا کھیلتا ہے: ہربھجن سنگھ

جانوی گور نے آریان کو اپنے سماجی روابط مختصر رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا آریان بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں اپنی قسمت آزمائیں گے لیکن انہیں بڑی کامیابی ایک انسان دوست کے طور پر بطور آرٹسٹ فن کوفروغ دینے سے ملے گی۔ اس کے علاوہ وہ موسیقی میں بھی قسمت آزمائیں گے۔ جانوی گور نے کہا آریان کو اپنی صحت کو پہلی ترجیح دینی چاہئے۔ جم ، یوگا اور رقص یہ سب ان کے لیے بطور تھراپی کام کریں گے۔ جانوی گور نے آریان کے مستقبل کے بارے میں کہا کہ وہ بیرون ملک منتقل ہوجائیں گے اور وہیں اپنے خاندان کی پرورش کریں گے۔

’’ تمام شادیاں پسند اور پیار کی کیں‘‘ تیسری شادی کی آفر کس پی ٹی آئی رہنما کو کی تھی؟ عتیقہ اوڈھو کے انکشافات

نور مقدم قتل کیس، سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آگئیں، دیکھ کر دل دہل جائے

FOLLOW US