Sunday January 19, 2025

رومانیہ کے گلوکار کی لاہورمیں پرفارمنس۔۔دلہن دلہا سمیت سب جھوم اٹھے

لاہور: رومانیہ کے میوزیکل بینڈ اکسنٹ کے مرکزی گلوکار ایڈریان نے لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں پرفارم کیا تو دلہا دلہن سمیت سب جھوم اٹھے ۔ تفصیلات کے مطابق اکسنٹ نے لاہور میں شادی کی تقریب میں انگریزی گانے کو ایسا مقامی رنگ دیا کہ ہر کوئی جھوم اٹھا۔ تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ایڈرین نےشادی کی اس تقریب کی ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں تو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ انڈریان نے ویڈیوز کے کپشن میں لکھا کہپہلی بار لاہور، پاکستان میں ایک خوبصورت شادی میں پرفارم کیا۔”اسی شادی کی دیگر ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں دلہن سمیت ہر کوئی ایڈریان کے گانے کو اپنا بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گلوکار نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان میں ہنزہ کا دورہ کریں گے تاکہ دنیا کو یہ دکھایا جا سکے کہ پاکستان ایک محفوظ اور خوبصورت ملک ہے۔

سینئر اینکر جاوید چوہدری کا بیٹا 3 دوستوں سمیت شراب کے نشے میں دھت ہو کر سرکاری کالج میں گھس گیا

نور مقدم قتل کیس، سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آگئیں، دیکھ کر دل دہل جائے

FOLLOW US