Monday May 6, 2024

ریما نے سرجری کے بعد شوبز میں دوسری اننگز کا آغاز کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ ریما نے سرجری کے بعد شوبز میں دوسری اننگز کا آغاز کر دیا، ایک طرف ٹی وی کمرشلز جاری ہیں تو دوسری جانب سلور سکرین پر بھی جلد اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ذرائع کے مطابق ریما نے شوبز میں واپسی کے لیے امریکا میں چہرے ، ناک اورہونٹوں کی سرجری کروائی ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کو انہیں پہچاننے میں دقت کا سامنا ہے جب کہ ریما تقریبات میں شرکت کے دوران اپنی تصاویربنانے

والے فوٹو گرافرز کو دور سے تصویر بنانے کی ہدایت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔اس حوالے سے شوبزکے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ریما نے بڑی طویل اور کامیاب اننگزکھیلنے کے بعد شوبز کو خیرباد کہا تھا۔ ان کی پرکشش شخصیت کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن گزشتہ دنوں ایک مشروب کے کمرشل میں ان کو دیکھ کر لوگوں نے خاصی تنقید کی تھی۔ اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ ریما کو سرجری کروا کر اپنی بڑھتی عمر کو ضرور چھپانا چاہیے تھا لیکن ضرورت سے زیادہ سرجری نے ریما کے پرستاروں کو خاصا مایوس کیا ہے، جس کے بارے میں انہیں ضرورسوچنا چاہیے۔

FOLLOW US