Tuesday January 21, 2025

اسلام آباد میں میٹرو بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی ہو گئے

اسلام آباد : اسلام آباد میں میٹرو بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسافروں سے بھری میٹرو بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی 9 میں مسافروں سے بھری میٹرو بس حفاظتی دیوار سے جا ٹکرائی۔ حفاظتی دیوار سے ٹکرانے کے باعث ناصرف میٹرو بس کو نقصان پہنچا، بلکہ بس میں سوار کئی مسافر زخمی بھی ہو گئے، تاہم کسی بھی مسافر کو سنجیدہ نوعیت کی انجری نہیں ہوئی۔ دوسری جانب میٹرو بس انتظامیہ نے میٹرو بس کو حادثہ پیش آنے کی خبر کی تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔

وزیراعظم کی ممکنہ آمد، سپریم کورٹ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ سپریم کورٹ میں سیکیورٹی کی اضافی نفری طلب کر لی گئی

ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں،، آپ حکم کریں ہم ایکشن لیں گے، وزیراعظم کی یقین دہانی

”پاکستان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے اور نیوزی لینڈ ۔۔“جنوبی افریقہ کے کرکٹر فاف ڈوپلیسس نے بڑی پیشگوئی کر دی

FOLLOW US