Monday November 25, 2024

الیکشن کمیشن نے این اے75 ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق رپورٹ جاری کردی ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی، پلاننگ اے سی ہاؤس میں ہوئی اور فردوس عاشق اعوان بھی پلاننگ میں شریک تھیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے75 ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق رپورٹ جاری کردی، افسران کی نااہلی کے باعث ڈسکہ الیکشن سبوتاژ ہوا، پولیس افسران، اہلکار اور سی ای او ایجوکیشن بھی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے،پریزائیڈنگ افسران انکوائری کے دوران جھوٹ سے کام لیتے رہے۔ ہم نیوز کے مطابق این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری کردی ہے، الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی نے دھاندلی کا ذمہ دار ڈی آراو اور آراو کو قرار دے دیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ افسران کی نااہلی کے باعث ڈسکہ الیکشن سبوتاژ ہوا، ڈی آراو اور آراو کو آئندہ کوئی انتظامی پوسٹ نہ دینے کی سفارش کی گئی۔ ریٹرننگ افسران میں بروقت فیصلہ کرنے کا فقدان نظر آیا، پولنگ کے روز ہونے والے واقعات سے پولیس اور انتظامیہ آگاہ تھی، واقعات کی روک تھام کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نظر نہیں آئے، پولیس نے اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کرنے میں کوتاہی کی، محکمہ تعلیم کے ملازمین بھی واقعات میں ملوث نکلے۔

نماز کی بے ادبی کرنے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔۔یہ شخص کون ہے؟پولیس کو آپ کیسے بتاسکتے ہیں؟

سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ نے جانبداری کا مظاہرہ کیا، متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش، پولیس افسران اور اہلکار غیرقانونی سرگرمیوں میں پوری طرح ملوث تھے، پولیس افسران نے الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی، پولنگ عملے کے مختلف مفادات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پریزائیڈنگ افسران دوران ڈیوٹی مختلف افراد سے کال پر بات چیت کرتے رہے، دوران انکوائری بعض افراد نے انکوائری میں تعاون نہیں کیا، پریزائیڈنگ افسران انکوائری کے دوران جھوٹ سے کام لیتے رہے، پولیس افسران اور اہلکار ڈسکہ الیکشن میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے، پولیس افسران نے ڈسکہ الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی، ڈسکہ الیکشن میں ریٹرننگ افسران میں بروقت فیصلہ کرنے کا فقدان نظر آیا، ڈسکہ میں الیکشن کے روز ہونے والے واقعات سے پولیس اور انتظامیہ آگاہ تھی، ڈسکہ الیکشن میں واقعات کی روک تھام کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نظر نہیں آئے، ڈسکہ الیکشن میں پولیس نے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں کوتاہی کی، ڈسکہ الیکشن میں بعض افراد نے انکوائری میں تعاون نہیں کیا۔

’’ اکثر سوچتی تھی کہ والدہ فحش فلموں کی ویب سائٹ چلاتی ہیں‘‘ سیف علی کی بیٹی سارہ علی خان نے حیران کن بات کہہ دی

پی ٹی وی سپورٹس کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے معافی مانگتے ہوئے پیغام جاری کر دیا

FOLLOW US