Saturday May 18, 2024

راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار جاوید شیخ کے ساتھ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

دبئی: پاکستان کے سینیئر اداکار جاوید شیخ اور بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی اداکارہ جاوید شیخ سے اظہار محبت کرتی نظر آرہی ہیں جس پر صارفین برہم ہیں اور ملے جلے کمنٹس کررہے ہیں۔تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں منعقد ہونے والے فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز ایوارڈز نے پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کو پھر سے ایک ساتھ کردیا۔ جاوید شیخ اور راکھی ساونت نے حال ہی میں دبئی میں ہونے والے ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس ایوارڈز‘ کی تقریب میں شرکت کی تھی، جس میں متعدد پاکستانی و بھارتی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔جاوید شیخ اور بھارت کی متنازع اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہورہی ہیں،

تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

نامحرم عورتوں کے ساتھ جنسی تعلقات حلال ہیں، مفتی عبد القوی کا فتوی

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ جاوید شیخ اور راکھی ساونت ایک ساتھ کھڑے ہیں اس دوران ان کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی، ویڈیو میں راکھی کہہ رہی ہیں کہ وہ ان سے محبت کرتی ہے اور وہ ایک بہترین اداکار ہیں جس کے جواب میں جاوید شیخ مسکراتے ان کا اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو سامنے آنے پر تنقید کرتے کہا کہ جس کو بھارت میں کوئی منہ نہیں لگاتا اور ہمارے والے اس کے ساتھ خوش ہیں، اللہ معاف کرے، ایک اور صارف نے لکھا کہ جس کی وہاں کوئی نہیں سنتا اس کی یہ لوگ سن رہے ہیں، مزید ایک صارف نے لکھا کہ بدقسمتی سے فیصل قریشی، جاوید شیخ خوش مزاج اور ہمدرد ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ، دو بڑی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں

FOLLOW US