Monday January 20, 2025

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی آئی پی ایل کی نئی ٹیم کی بولی لگائیں گے

نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار دپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ بھی انڈین پریمیئرلیگ ( آئی پی ایل ) کی نئی ٹیم خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں اور نئی ٹیم کی بولی میں حصہ لیں گے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا بھی آئی پی ایل کی ٹیموں کے مالک ہیں۔ آؤٹ لک انڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ساتھ ساتھ انگلش پریمیئر لیگ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مالکان گلیزر فیملی بھی آئی پی ایل کی دونوں ٹیموں خریدنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کر چکی ہے ، اڈانی گروپ اور آر پیسنجیو گوینکا گروپ بھی ٹیموں کے مالک ہونے کی دوڑ میں شامل ہیں ۔امید کی جا رہی ہے کہ 10 سالہ لائسنس کیلئے ہر ٹیم کی بولی 375 ملین ڈالر سے 425 ملین ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے۔

رضا باقر نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اور اب پاکستانی کی باری ہے انہوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔لیگی رہنما خواجہ آصف

ٹیم خریدنے کیلئے ایک ایلیمینیشن راؤنڈ منعقد کیا جائے گا جس میں تمام بولیوں کی تکنیکی طور پر تصدیق کی جائے گی جو کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے وضع کردہ قوانین کے مطابق ہوگی۔تمام کامیاب بولیاں کھولی جائیں گی اور سب سے زیادہ بولی لگانے والوں کو ٹیموں سے نوازا جائے گا۔

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

ہاں مجھ سے غلط کام ہوا،اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی بار رنبیر کپور کیساتھ شرمناک اسکینڈل پر خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعتراف کر لیا

FOLLOW US