Monday January 20, 2025

پاکستان کے اہم شہر میں زوردار دھماکہ، متعدد شہادتوں کی اطلاعات آگئیں

باجوڑ: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل وڑ ماموند میں بم دھماکے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صمد خان کے مطابق دھماکہ وڑ ماموند کے علاقے تیر بانڈہ گئی میں ہوا جس میں چار اہلکار شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں مین دو پولیس اور دو ایف سی اہلکار شامل ہیں۔ شہید اہلکاروں کی شناخت عبدالصمد، نور رحمان، جمشید اور مدثر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جس کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔ دھماکے کے بعد ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

عمران خان کی چھٹی۔۔ اگلا وزیراعظم کون ہوگا۔اسد عمر ،پرویز خٹک یا شاہ محمود قریشی۔۔ ایسا دعویٰ جس نے پورے ملک میں ہلچل مچادی

پاکستان عالمی سطح پر چوتھا مہنگا ترین ملک قرار غیر ملکی جریدے “دی اکانومسٹ” کی رپورٹ

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کس چیز کے شیدائی نکلے،2دن کی چھٹی کیوں لے لی؟جان کرآپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

FOLLOW US