Sunday May 19, 2024

انا اللہ وانا الیہ راجعون اداکارہ نرگس کے چاہنے والوں پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)فلموں اور سٹیج کی معروف اداکارہ نرگس اور ان کا خاندان اس وقت سوگ و الم کی کیفیت سے دوچار ہے۔ اداکارہ کی بڑی بہن داغ مفارقت دے چکی ہیں۔ اور اداکارہ جو کہ اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں ۔ اس سال اپنی بہن کی وفات کی وجہ سے اپنی سالگرہ منانے کا بھی ارادہ نہیں رکھتیں۔ اداکارہ نرگس 21اپریل 1974ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں ،فلموں میں کام کرنے کے بعد تھیٹر کی دنیا میں اپنا منفردمقام بنایا ،ان کو اسٹیج کی سپر سٹارا داکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔نرگس نے اس سال اپنی بڑی بہن کی وفات کی وجہ سے اپنی سالگرہ نہیں منائی اور اس حوالے سے کوئی بھی تقریب منعقد نہ ہوسکی ۔

FOLLOW US