Monday January 20, 2025

ٹک ٹاکر زوئی ہاشمی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور : معروف ٹک ٹاکر زوئی ہاشمی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کچھ عرصہ میں ٹک ٹاکر سمیت معروف شخصیات کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیو لیک ہوئی جس نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا۔اور اب ایک ٹک ٹاکر زوئی ہاشمی بھی اس کا شکار ہو گئی، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں زوئی ہاشمی کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں لڑکی کی حالت خاصی خراب لگ رہی ہے جب کہ اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ زوئی ہاشمی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کر دی گئی۔ جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا اور سماجی پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ریاست مدینہ ایک طویل سفر ہے جو الفاظ سے پورا نہیں ہوگا ریاست مدینہ میں حکمران ایک ایک پیسے کیلئے جواب دہ ہیں ۔ مولانا طارق جمیل

ایک صارف نے کہا کہ زوئی ہاشمی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بہت افسوسناک ہے۔زیادتیوں کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرنا چاہئے بصورت دیگر یہ معاشرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ غیر محفوظ ہوتا جائے گا۔ ایک صارف نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے علاقے میں ایک ٹک ٹاکر کے ساتھ زیادتی ہوئی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی،ویڈیو بہت تکلیف دہ ہے۔براہ کرم کارروائی کریں اور ان مجرموں کو پھانسی دیں۔ ایک صارف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو زیادتی کرنے والے حمزہ اور اس کے جرائم پیشہ گروہ کے خلاف سخت کارروائی کرنا چاہئے۔ ۔جب کہ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زوئی ہاشمی نے یوٹیوبر زونیرا ماہم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری یہ ویڈیو چار سال پرانی ہے۔یہ اس وقت کی بات ہے جب میں کالج میں پڑھتی تھی۔میرے لیے اب یہ بات کوئی اہمیت نہیں رکھتی کیونکہ یہ مجھ پر بہت پہلے گزر چکی ہے۔

جام کمال کی قسمت کا فیصلہ آج، مخالف گروپ نے 36 ارکان اسمبلی شو کرا دیئے، جام کمال ڈٹ گئے، اکثریت کی حمایت کا دعویٰ

پیٹرول فی لیٹر 200روپےمیں ملے گا پاکستانیوں کو بڑا دھچکا دینے والی خبر آگئی

FOLLOW US