Thursday May 2, 2024

ریاست مدینہ ایک طویل سفر ہے جو الفاظ سے پورا نہیں ہوگا ریاست مدینہ میں حکمران ایک ایک پیسے کیلئے جواب دہ ہیں ۔ مولانا طارق جمیل

اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ مدینہ کی ریاست بنانا ایک طویل سفر ہے جو صرف الفاظ سے یا صرف حکومت کے کہنے سے پورا نہیں ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ریاست مدینہ میں حکمران ایک ایک پیسے کے لیے جواب دہ ہیں، ریاست مدینہ ایک طویل سفر ہے جو الفاظ سے پورا نہیں ہوگا اور ساری قوم کو بیڑا اٹھانا پڑے گا تب ہی اس کا وجود عمل میں لایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحائف منصب کو ملتے ہیں ذات کو نہیں، ریاست مدینہ میں تحفے بیت المال میں جمع کیے جاتے تھے۔ معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بنیاد سچائی ،انصاف اور مواخات تھا۔ ریاست مدینہ کی بنیاد سچائی اور عدل و انصاف پر رکھی گئی تھی۔ اس کے علاوہ آپس میں ایک دوسرے کی مدد بھی مدینہ کی ریاست کی بنیاد تھی۔

جام کمال کی قسمت کا فیصلہ آج، مخالف گروپ نے 36 ارکان اسمبلی شو کرا دیئے، جام کمال ڈٹ گئے، اکثریت کی حمایت کا دعویٰ

جب آپ ﷺ مدینہ تشریف لے گئے تو سب سے پہلے باہمی تعاون کا قدم اُٹھایا۔ جو لوگ ان کے ساتھ آئے تھے انہیں مالدار انصاری بھائیوں کے ساتھ جوڑا کہ آپ ان کو اپنے کام میں شریک کریں ، یہ مانگنے والے بننے کی بجائے کام کریں اور روزی کا سلسلہ بنائیں۔ مالدار غریبوں کی مدد کریں، ان پر ظلم نہ کریں ، آپس میں ایک دوسرے سے تعاون کریں۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ہم آںحضرت محمد ﷺ کی صفات کو گننے سے قاصر ہیں لیکن آپ ﷺ دو صفات سے مشہور ہوئے، ایک صادق اور ایک امین۔ مکہ مکرمہ میں آپ ﷺ کو صادق و امین کہا جاتا تھا۔ صداقت اور دیانتداری کو لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ نہ کوئی ایسی مشین ہے نہ ہی کوئی ایسا فارمولا ہے، ذاتی طور پر ہر شخص کو ذمہ دارے اُٹھانا ہو گی کیونکہ صرف حکومت کے ذمہ نہیں ہے کہ وہ ریاست مدینہ کو دوہرائے ، لوگوں کو تعاون کرنا پڑے گا۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اور بھی بہت سی چیزیں ہیں لیکن یہ قوم اگر تین چیزیں کر لے تو حالات بدل سکتے ہیں ۔ ایک یہ کہ کسی سے جھوٹ نہ بولیں، دوسرا یہ کہ کسی کو دھوکہ نہ دیں اور تیسرا یہ کہ کسی سے زیادتی و ظلم نہ کریں۔ اس طرح ہمارا معاشرہ پوری دنیا میں ایک مثالی معاشرہ بن جائے گا۔ حکومت کے پاس کوئی ایسا فارمولا نہیں ہے کہ وہ ظالم کو عادل بنا دیں، جھوٹے کو سچا بنا دیں۔ قوم کو قرآن پاک سے سیکھنا پڑے گا، جس طرح کسی کو طاقت کے زور پر ایم اے نہیں کروا سکتے اسی طرح ریاست مدینہ صرف الفاظ سے نہیں ہو گا۔

پیٹرول فی لیٹر 200روپےمیں ملے گا پاکستانیوں کو بڑا دھچکا دینے والی خبر آگئی

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ہم حکومت کو اس معاملے میں الزام نہیں دے سکتے کہ بات تو ریاست مدینہ کی کرتے ہیں تو کیا ہوا؟ کیونکہ اس میں قوم کی بھی ذمہ داری ہے۔ حکمران کے ذمہ عدل اور امن قائم کرنا ہے، بنیادی طور پر حکومت اس بات کی ذمہ دار ہے کہ غریب تک روٹی پہنچے ، کوئی بھوکا نہ سوئے ، کوئی ظلم کی چکی میں نہ پسے، اُسے انصاف ملے۔ موجودہ نظام عدل میں انصاف نہیں آئے گا کیونکہ اس میں ظالم کی مدد ہے لیکن مظلوم کی نہیں ہے۔ اس کو بدلنا پڑے گا اور یہ انقلابی قدم اُٹھانا ہو گا۔ مولانا طارق جمیل نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

https://youtu.be/zrD8OYCSpEc

مہنگائی اور توانائی کا بحران۔ وفاقی وزیر حماد اظہر کا استعفیٰ۔ پاکستان کیلئے بڑی خبر

FOLLOW US