Sunday January 19, 2025

پی ٹی آئی حکومت کے ساڑھے تین سال ، پیٹرول 72 روپے اور ڈیزل 83روپے ریکارڈ مہنگا ، صرف ٹیکسز کی مد میں 500ارب جیبوں سے نکال لئے گئے

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر کے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں ،پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور میں پیٹرول 72 روپے اور اور ڈیزل 83روپے ریکارڈ مہنگا کیا گیا جبکہ 37 ماہ میں صرف ٹیکسز کی مد میں 500ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکال لئے گئے ۔ جولائی 2021 سے 16 اکتوبر2021 تک حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 30 روپے سے زائدکا اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ تفصیلات ے مطابق یکم ستمبر 2018 تحریک انصاف کی حکومت آئی تو اس وقت ملک میں پیٹرول 92 روپے 83 پیسے اور ڈیزل 106 روپے 57 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔ یکم نومبر2018 کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔ یکم نومبر 2018 کو پیٹرول کء قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے ہوا قیمت 97 روپے 83 فی لیٹر مقرر کی گئی، ڈیزل کی قیمت میں6 روپے 37 پیسے فی لیٹراضافہ ہوا قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لیٹرر مقرر کی گئی۔

عالمی برادری نے اگر ہماری حکومت کو تسلیم نہ کیا توفائدہ داعش کو ہو گا، افغان وزیر خارجہ

یکم دسمبر 2018 کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کم ہوئی قیمت 96 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ قیمت 110 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔یکم جنوری 2019 کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد قیمت 90 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ڈیزل کی قیمت 106 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم فروری 2019 کو پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور پیٹرول کی قیمت 90 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم مارچ 2019 کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹرر اضافہ ہوا قیمت 92 روپے 88 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 75 پیسے فی لیٹراضافہ ہوا قیمت 111 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم اپریل2019 کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے اضافے ہوا اور قیمت 98 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافے ہوا قیمت 117 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔یکم مئی 2019 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین موخر کر دیا گیا۔ یکم جون 2019 کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافے ہوا قیمت 112 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے ہوا ڈیزل کی قیمت 126 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم جولائی 2019 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہی۔ یکم اگست 2019 کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا عمران خان کے گلے پڑ گیا، وزارت عظمیٰ خطرے میں پڑ گئی، وزیر اعظم ہائوس میں کھلبلی

فی لیٹر اضافے ہوا اور قیمت 117 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے ہوا قیمت 132 روپے47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گی۔یکم ستمبر 2019 کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اورقیمت 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور قیمت 127 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم اکتوبر 2019 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررہی یکم نومبر 2019 کو پیٹرول کء قیمت میں 1 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔ اور ڈیزل کء قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ یکم دسمبر 2019 کو پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور قیمت 113 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور قیمت 125 روپے 01 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔یکم جنوری 2020 کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور قیمت 116 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کردیاگیا،تمام سکولز،سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیںگے

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا قیمت 127 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم فرورء 2020 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہی۔یکم مارچ 2020 کو پیٹرول کی قیمت میں5 روپے فی لیٹر کمی ہوئی اور قیمت 111 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کمی ہوئی قیمت 122 روپے مقرر کی گئ۔یکم اپریل 2020 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہی۔یکم مئی 2020 کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی ہوئی اور قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل 27 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور قیمت 80 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم جون 2020 کو پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے کمی ہوئی اور قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ اور ڈیزل کء قیمت میں 5 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم اگست 2020 کو پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور قیمت 100 روپے 11 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

” ہمارے پیسے واپس کرو” طیب اردوان نے امریکہ کو پیغام دے دیا

FOLLOW US