Thursday January 23, 2025

کیا کترینہ کی وکی کوشل کے ساتھ منگنی ہونے والی ہے ؟ اداکارہ کے مبینہ بوائے فرینڈ وکی کوشل نے ایسا یبان دیدیا کہ بالی ووڈ میں ہنگامہ برپاہوگیا

نئی دہلی : بھارتی اداکار ’ وکی کوشل ‘ نے جلد منگنی کرنے کا اعلان کر کے بھارتیوں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیاہے اور ہر کوئی یہ بوجھنے میں لگا ہے کہ آخر ان کی دلہن کون ہو ں گی جبکہ اکثر نے تو اندازے لگانا شروع کر دیئے ہیں کہ وہ کترینہ کیف ہوں گی کیونکہ دونوں کے مبینہ معاشقے کے چرچے بالی ووڈ میں زبان زد عام ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے مبینہ معاشقے کے چرچے بہت زیادہ پھیل چکے ہیں تاہم ابھی تک کوئی بھی اس تعلق کو مانتا ہوا دکھائی نہیں دیتاہے اور نہ ہی اس کی تردید کی جاتی ہے ۔انٹرنیٹ پر کچھ مہینوں سے وکی کوشل اور کترینہ کیف کی منگنی کی افواہیں سرگرم ہیں تاہم جب ’ای ٹائمز ‘کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران ان سے اس سے متعلق سوال کیا گیا تو وکی کوشل نے کہا کہ ”یہ خبریں میڈیا والے دوستوں نے ہی پھیلائی ہیں ، میں جلد ہی منگنی کر لوں گا ، جب صحیح وقت آئے گا۔“

” ہمارے پیسے واپس کرو” طیب اردوان نے امریکہ کو پیغام دے دیا

معروف دانشور،استاد اور کالم نگار ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی انتقال کر گئے

اگست کے مہینے میں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کا ’ روکہ ‘ (شادی سے قبل مخصوص تقریب) ہو گیا ہے ، تاہم بعدازاں کترینہ نے اس کی تردید کی اور کہا کہ یہ سب بے بنیاد خبریں ہیں ۔ یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ کترینہ کیف اور کوی کوشل کے درمیان تعلقات کی خبریں کافی عرصہ سے زیر گردش ہیں اور انہیں اکثر مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیاہے ، جبکہ اداکارہ اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کی نئی فلم ’ سردار ادھم ‘ کی ممبئی میں ہونے والی خصوصی سکریننگ میں بھی آئیں ۔اس کے علاوہ دونوں نے ایک ساتھ اداکار سدھارت ملہوترا کی فلم ’ شیر شاہ ‘ کی سکریننگ میں بھی گئے ۔

ائیر پورٹ پر سوالات پوچھنے والے امریکی حکام نے شہریار آفریدی سے معافی مانگ لی

FOLLOW US