Tuesday April 30, 2024

” ہمارے پیسے واپس کرو” طیب اردوان نے امریکہ کو پیغام دے دیا

استنبول : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایف 35 پروگرام میں ترک سرمایہ کاری کی واپسی کیلئے ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ امریکہ نے ترکی کو روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری پر ایف 35 پروگرام سے الگ کردیا تھا۔ افریقہ کے دورے کیلئے روانہ ہونے سے پہلے استنبول ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ وہ امریکہ سے ایف 35 پروگرام میں کی گئی اپنی سرمایہ کاری واپس چاہتے ہیں، اس مسئلے پر مذاکرات جاری ہیں۔ ایف 35 پروگرام میں ہم نے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہے اور اس کے جواب میں امریکہ ہمیں ایسی پیشکش کر رہا ہے۔ اس معاملے میں ہم نے واضح کیا ہے کہ اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہمیں جو بھی قدم اٹھانا پڑا وہ اٹھائیں گے۔

معروف دانشور،استاد اور کالم نگار ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی انتقال کر گئے

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے موجود ایف 16طیاروں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ نئےایف 16 طیارے بھی بیڑے میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ ترکی نے 100 سے زائد ایف 35 طیاروں کی خریداری کا آرڈر دیا تھا تاہم 2019 میں روس کا میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 400 خریدنے پر امریکہ نے اسے اپنے ایف 35 پروگرام سے باہر کردیا تھا۔

ائیر پورٹ پر سوالات پوچھنے والے امریکی حکام نے شہریار آفریدی سے معافی مانگ لی

بل گیٹس کی بیٹی نے مسلمان نوجوان سے شادی کر لی، شادی کی تصاویر وائرل

FOLLOW US