Tuesday May 14, 2024

ماہرہ خان اور حمائمہ ملک سمیت وہ 10 پاکستانی شوبز سلیبرٹیز جنہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنا نام کمایا

لاہور: اب تک کئی پاکستانی فنکار بالی ووڈ میں جا کر اپنے فن کے جلوے بکھیر چکے ہیں۔ ان نصرت فتح علی خان جیسے کئی فنکار ایسے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ نے 10ایسے ہی بڑے پاکستانی فنکاروں کی ایک فہرست بیان کی ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں قابل ستائش کام کیا۔یہ فہرست درج ذیل ہے:۔

فواد خان
فواد خان پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول ہیں۔ پاکستان میں انہوں نے ڈراموں سے شہرت پائی اور بالی ووڈ میں سونم کپور کے مدمقابل اپنی پہلی فلم ’خوبصورت‘ سے ہی شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئے۔ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنی پہلی بڑی فلم کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے کی۔

تحریک انصاف کو کراچی کنٹونمنٹ الیکشن میں مخصوص نشستوں کیلئے امیدوار ہی نہ مل سکے

جاوید شیخ
جاوید شیخ پاکستان کے لیجنڈ اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے لالی ووڈ میں درجنوں کامیاب فلموں میں کام کیا۔ بالی ووڈ میں وہ شاہ رخ خان، اکشے کمار، رشی کپور اور مہیش بھٹ سمیت کئی بڑے بالی ووڈ اداکاروں اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

علی ظفر
علی ظفر اپنے گیتوں کی وجہ سے پہلے ہی سرحد پار بھی کافی شہرت رکھتے تھے تاہم انہوں نے بالی ووڈ میں اپنا اداکاری کا کیریئر کا آغاز چھوٹے بجٹ کی فلم ’تیرے بن لادن‘ سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی بڑے بینرز کے ساتھ بھی کام کیا۔ انہوں نے یش راج فلمز کے بینر تلے ’میرے برادر کی دلہن‘ میں کام کیا جو سپرہٹ رہی۔ اس کے بعد انہوں نے کل دل، ڈیئر زندگی اور گول مال اگین سمیت دیگر کئی فلموں میں کردار نبھائے۔

ماہرہ خان
ٹیلی ویژن سکرین سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں کنگ خان شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم رئیس سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انتہاءپسند ہندوﺅں کی دھمکیوں کی وجہ سے فلم میں ان کا کردار بہت مختصر کر دیا گیا اور وہ فلم کی تشہیر کے لیے بھی بھارت نہ جا سکیں۔

لاہور کی فضا انتہائی خطرناک ہوگئی پنجاب کا دارالحکومت دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگی

صبا قمر
صبا قمر پاکستان کی بہت تجربہ کار اور عمدہ اداکارہ ہیں جو سالہا سال تک ٹی وی سکرین پر چھائی رہیں۔ بالی ووڈ میں انہوں نے اداکار عرفان خان کے مدمقابل فلم ہندی میڈیم میں کردار نبھایا۔ اس فلم میں ان کے کام کو اس قدر سراہا گیا کہ انہیں فلم فیئرایواڈز میں بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد بھی کیا گیا۔

میکال ذوالفقار
میکال ذوالفقار نے پاکستانی ٹی وی انڈسٹری سے نام بنانے کے بعد اکشے کمار کے ساتھ فلم ’بے بی‘ میں کردار نبھاتے ہوئے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں بھی ان کا کام بہت پسند کیا گیا۔

سجل علی
’گورنرسندھ کے علاوہ پورے ملک کو پتہ ہے لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا‘مرتضی وہاب نے عمران اسماعیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا
سجل علی بھی پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کا معروف نام ہیں۔ انہوں نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ ایک فلم سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا۔ ان دنوں وہ ایک ہالی ووڈ پراجیکٹ میں بھی کام کر رہی ہیں۔

ہمایوں سعید
ہمایوں سعید پاکستان میں اپنے کام کا سکہ بٹھا چکے تھے مگر بالی ووڈ میں انہوں نے ایک ہی فلم کی اور وہ بری طرح فلاپ ہو گئی۔ اس فلم کا نام جشن تھا جس کے پروڈیوسر مہیش بھٹ تھے۔ اس فلم میں ہمایوں سعید نے ایک مختصر کردار کیا تھا۔ اس فلم کے بعد انہیں بالی ووڈ سے کوئی آفر نہیں آئی۔

شراب میں مچھلی ڈال دیں تو وہ جائز ہوجاتی ہے جے یو آئی کے مولانا صلاح الدین ایوبی کا دعویٰ

عمران عباس
عمران عباس پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے کامیاب اداکار ہیں تاہم انہیں جب بپاشا باسو کے مدمقابل بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔ان کی یہ فلم فلاپ ہوئی۔ عمران عباس نے ائے دل ہے مشکل میں ایک چھوٹا سا کیمیو بھی کر رکھا ہے۔

حمائمہ ملک
حمائمہ ملک بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی بے باک پاکستانی اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز عمران ہاشمی کے مدمقابل فلم راجا نٹورلال سے کیا۔ اس فلم میں حمائمہ نے کچھ ایسے بے باک سین عکسبند کرائے کہ انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد حمائمہ کو بالی ووڈ سے کسی فلم کی آفر نہیں آئی۔

FOLLOW US