لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)میشا شفیع کے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کا نشانہ بننے والے علی ظفر کے حوالے سے انھی کے بینڈ کی ایک فنکارہ اقصیٰ علی بھی علی ظفر کے معاملے پر کھل کر سامنے آگئیں ۔ اپنے بیان میں انھوںنے علی ظفر کی شرافت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح میشا شفیع نے اپنے ضمیر کے ہاتھوں مجبور ہو کر آواز اٹھائی ہے ۔ اسی طرح میرا بھی مسئلہ میرا ضمیر ہی ہے ۔ انھوںنے کہا ہے کہ میں نے اپنے آنکھوں سے دیکھا ہے کہ لڑکیاں جان بوجھ کر علی ظفر کے اوپر گرجاتی تھیں ۔لیکن گلوکار نے ہمیشہ ہی دوستانہ سلیقے کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو ہمیشہ لڑکیوں کے لیے بے ضرربنائے رکھا۔کبھی کسی کو بھی تکلیف نہیں پہنچائی
A post shared by aqsaali.official (@imaqsa.ali) on