Thursday January 23, 2025

اداکارہ سارہ خان کی بیٹی کیساتھ ویڈیو نے مداحوں نے دل جیت لئے

کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کت گھر رحمت کی آمد ہوئی، گزشتہ روز اداکارہ کے شوہر نے اپنی بیٹی کی پیدائس کی خبر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے دی جبکہ مداحوں اور صارفین نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ماں بیٹی کی صحت کے لئے دعائیں کیں، اداکارہ کی ننھی پری کے ساتھ نئی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے۔تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسڑی کا معروف نام جو کسی تعریف کا محتاج نہیں جس نے انڈسٹری کے پراجیکٹ اور ڈراموں کو اپنی اداکاری کی صلاحیت سے ایسے مقبول بنایا کہ ناظرین نے ان کو خوب پسند کیا، اداکارہ سارہ خان کے حالیہ ڈرامے ‘ رقص بسمل’ کو بے حد سراہا گیا۔گزشتہ روز اداکارہ کو خدا نے بیٹی کی رحمت سے نوازا، خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے انسٹاگرام پر بیٹی کی تصویر پوسٹ کرتے مداحوں اس کی اطلاع دی جس پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

’مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں ‘ مینار پاکستان پر دست درازی کا شکار ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے سیکیورٹی مانگ لی

فلک شبیر نے اپنی ننھی پری کے کان میں اذان دی۔سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اداکارہ سارہ خان اپنی بیٹی سےساتھ پیار کررہی ہیں اور خوشی کے آثار بھی ان کے چہرے پر موجود ہیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ہسپتال میں تاحال داخل ہیں جبکہ ننھی پری سو رہی ہے، ان جذباتی مںاظر نے مداحوں کے تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ویڈیو سامنے آنے پر صارفین نے محبت کا اظہار کرتے ماں بیٹی کی صحت کے لئے دعا کی جبکہ دلوں والے ایموجیز بناکر پیغامات بھیجے۔سارہ خان نے بھی اس خوبصورت ویڈیو کو پسند کیا کیونکہ ویڈیو’ celebrity_world7′ کے نام سے بنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی۔

مولانا طارق جمیل نے سکالر انجنئیر محمد علی مرزا کو وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کی وجہ بتا دی

FOLLOW US