Friday March 29, 2024

’مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں ‘ مینار پاکستان پر دست درازی کا شکار ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے سیکیورٹی مانگ لی

لاہور: مینار پاکستان پر دست درازی کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے کہا ہے کہ مجھے اور میری فیملی کو دھمکیاں مل رہی ہیں، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ تحفظ فراہم کیاجائے۔جیو نیوز کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میں حلفاً کہتی ہوں کہ مجھے زرا بھی علم نہیں تھا کہ یہ سب کچھ میرے ساتھ ہو جائے گا۔ عائشہ اکرم نے درخواست کی ہے کہ بلیک میلرزکوکڑی سےکڑی سزادی جائے۔ دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کا نشانہ بننے والی خاتون عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار اس کے ساتھی ریمبو کا 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔پولیس نے ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت 8 افراد کو مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ کی عدالت میں پیش کیا۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عائشہ اکرم نے بیان میں عامر سہیل عرف ریمبو سمیت دیگر ملزموں پر بلیک میلنگ کا الزام لگایا، ملزمان سے وقوعہ کی بابت موبائل، نقدی اور دیگر اشیا برآمد کرنی ہیں اس لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے،عدالت نے ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

مولانا طارق جمیل نے سکالر انجنئیر محمد علی مرزا کو وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کی وجہ بتا دی

حکومتی اقدامات کے ثمرات، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ ترسیلات زر موصول

ناگ منی آپ نے فلمی میں دیکھی ہوگی۔۔سانپ کے پھن سے ناگ منی کیسے نکالی جاتی ہے ؟ خطروں سے بھری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

FOLLOW US