Monday January 20, 2025

عامر خان اور کرن راو بیٹے کی خاطر ایک ساتھ ہو گئے

ممبئی: شادی کے 15 سال بعد علیحدگی اختیار کرنے والے اداکار عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر پھر سے ایک ہوگئے۔ بالی ووڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کو آج اتوار کے روز ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا جہاں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ عامر خان اور کرن راؤ کے ہمراہ ان کا 9 سالہ بیٹا ’آزاد‘ بھی تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ اپنے بیٹے کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں لنچ (ظہرانہ) کے لیے آئے تھے۔ ان کے ساتھ سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے۔ رواں سال 3 جولائی کو اداکار عامر خان اور کرن راؤ نے شادی کے 15 سال بعد اچانک علیحدگی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

پاکستان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا گیا ۔ ۔ پاکستان نےکورونا وبا کے دوران بے لوث انداز میں دوسرے ملکوں کا دورہ کیا: سابق آسٹریلوی کپتان

علیحدگی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں دونوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں اور علیحدگی کے باوجود ہم ایک ہی خاندان ہیں، ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے لیکن ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کی ہے اور اپنے بیٹے آزاد کی پرورش مل کر کریں گے۔

سابق گورنر سندھ زبیر عمر کے بعد ایک اور اعلیٰ شخصیت کی ویڈیو ریکارڈ کیے جانے کا انکشاف

FOLLOW US