Friday January 24, 2025

بگ باس 15 کی میزبانی کیلئے سلمان خان کتنا معاوضہ لیں گے؟

بھارت سمیت دُنیا کے کئی ممالک میں مقبول بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے 15ویں سیزن کی میزبانی کے لیے سلمان خان کو کتنا معاوضہ ادا کیا جائے گا، بھارتی میڈیا نے بتادیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے 15ویں سیزن میں 14 ہفتوں کی میزبانی کرنے کے لیے سلمان خان کو 350 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس
میں بتایا گیا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان بگ باس سیزن 15 کے ہر ہفتے میں 25 کروڑ کی رقم وصول کریں گے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان نے خود بگ باس سیزن 15 میں میزبانی کے لیے اپنی فیس 15 فیصد بڑھانے کے مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ چُل بُل پانڈے سلمان خان بگ باس کے گزشتہ 11 سیزن سے اس شو کی میزبانی کررہے ہیں۔

پاکستان کو خطرے کی تفصیل نہ بتائی اور نہ بتائیں گے: چیف ایگزیکٹیو دورے کی منسوخی کی وجہ سے پی سی بی کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے

اس کے علاوہ سلمان خان بھارت کے وہ واحد اداکار ہیں جو کسی بھی رئیلیٹی شو کی میزبانی کرنے کے لیے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 15 کا آغاز رواں سال اکتوبر میں کیا جائے گا۔

امریکا نے پاکستان کو عمران خان کے ’ AbsolutelyNot ‘ کی سزا دے دی پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے پیچھے بھارت نہیں امریکہ ہے

FOLLOW US