Saturday May 18, 2024

عامر خان کے ساتھ یہ فلم کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی کیونکہ۔۔مشہور بھارتی اداکار ہ کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ سنایا ایرانی جو اپنے کیریئر میں کئی نامور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں اپنی کامیاب بولی وڈ فلم فنا سے خوش نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنایا کا اپنی اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہر کوئی فنا کی بات کرتا ہے لیکن میں یہ بات واضح کردوں کے میں اس کے ذریعے بولی وڈ کا حصہ نہیں بنی یہ میرے کیریئر کی بڑی غلطی

تھی۔انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے بات کی جائے تو صرف فلم میں شامل ہونا اور بیک گراؤنڈ میں پیچھے گھومنا غلطی ہی ہے جب مجھے فلم کی آفر موصول ہوئی تو مجھے اچھا لگا مجھے عامر خان اور کاجول کے ساتھ کام کرکے بھی مزا آیا تاہم فلم میں میرا کوئی اہم کردار نہیں تھا۔بالی وڈ میں مزید کام کی آفرز ملنے پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے دو سے تین فلموں کی آفرز ملی، جن میں کام کرنے سے میں نے انکار کردیا ہوسکتا ہے یہ میری غلطی ہو، کیوں کہ وہ فلمیں آگے جا کر کافی کامیاب ثابت ہوئیں تاہم اس کے بعد مجھے ایسی کوئی آفر نہیں ملی جو صحیح لگے۔خیال رہے کہ 2006 کی رومانوی فلم ‘فنا’ میں کاجول نے اندھی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔

FOLLOW US