Sunday May 19, 2024

میں لاہور کے انارکلی بازار میںگئی، ایک لڑکے نے میری چھاتی پکڑ لی اور دوسرے نے پیچھے سے ۔۔۔ اداکارہ ارمینا خان نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی شرمناک تفصیلات بیان کر ڈالیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خواتین اداکارائوںنے خود کے جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات کو کھل کر سامنے لانا شروع کر دیا ہے۔ میشا شفیع کے بعد عائشہ عمر ، میرا ، اور اب اداکارہ ارمینا خان نے آکر انکشاف کیا ہے کہ انھیں بھی ایک مارکیٹ میں کچھ لڑکوں نے جنسی ہراساں کیا اور اب اتنا ہی نہیں بلکہ یہ منظر ان کے فیملی

کے افراد نے بھی اپنی آنکھوںسے دیکھا ۔ انھوںنے بتایا کہ میں لاہور کے معروف بازار انار کلی میں برقع پہن کر گئی ،کوئی نہیں جانتا تھا کہ میں کون ہوں ،اسی دوران وہاں ایک شخص نے میری چھاتی پکڑ لی اور دوسرے نے پشت پر ہاتھ پھیرا،یہ سب میری فیملی نے بھی دیکھا اور میں نے ان لڑکوں سے پوچھا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا ،مجھے بتا یا گیا کہ انار کلی میں یہ ایک عام بات ہے ،کیا میں اس سلوک کی مستحق تھی ؟“

 

FOLLOW US