اسلام آباد: پی ٹی اے کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔ تفصیلات کے مطابق عامر عظیم باجوہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ سوشل میڈیا کو چلانے کیلئے کوئی بھی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ نہیں ہے، سوشل میڈیا کو معاشرے کےمطابق کنٹرول کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ جعلی سمز نکلنا بند نہیں ہوئی لیکن کارروائی جاری ہے، جعلی سمز کی روک تھام کیلئے کئی کمپنیوں کو جرمانے بھی کیےگئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھاکہ ٹک ٹاک پر غیرمعیاری ویڈیوز ہوتی ہیں، چار مرتبہ بلاک ہوچکا ہے، ٹک ٹاک کسی کی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیو اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔
رونالڈو پر جنسی زیادتی کاالزام لگانے والی خاتون کا نام فٹبال میچ کے دوران لہرا دیا گیا