Tuesday November 26, 2024

طالبان کا خوف،اداکارہ عرشی خان کا افغان کرکٹر سے شادی نہ کرنے کا عندیہ

ممبئی : بھارتی اداکارہ عرشی خان نے طالبان کے خوف سے افغان کرکٹر سے شادی نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر والے اب اس رشتے کو جاری نہیں رکھیں گے۔ بھارت کے متنازع ترین ٹی وی شو ’بگ باس‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان افغانستان میں طالبان کے غلبے کے بعد بدلتی صورتحال کے بعد مسلسل خبروں کی زینت بنی رہی ہیں جس کی وجہ ان کی جانب سے حالیہ ویڈیوز میں یہ انکشاف کرنا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان کی بجائے افغانستان سے ہے اور ان کے والد افغانستان سے ہجرت کرکے بھارت آئے ، اب ہم ہندوستانی ہیں۔
اداکارہ نے ایک انٹریو میں کہا کہ میرے والد نے اپنے ایک دوست کے بیٹے سے میری منگنی کروائی تھی جو افغانستان کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی ہے ،

یوکرین اور ایران نے طیارہ ہائی جیک ہونے کے واقعے کی تردید کر دی طیارہ ری فیولنگ کے لیے مشہد ائیرپورٹ پر اترا تھا

جامعہ الازہر کے عالم نے “پارٹ ٹائم شادی” کو جائز قرار دے دیا

یہ رشتہ ویسے تو گھروالوں کی رضامندی سے ہوا تھا البتہ منگنی کے بعد ہم دونوں دوست بن گئے اور ہماری بات چیت بھی ہوتی رہتی ہے تاہم اب یہ رشتہ مزید قائم نہیں رہ سکے گا۔ عرشی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے ٹیک اوور کے بعد مجھے نہیں لگتا ہے کہ میرے گھر والے بھی اب اس رشتے کو جاری رکھیں گے، وہ اس کی بجائے میرے لیے اب بھارت میں ہی کوئی رشتہ تلاش کریں گے۔ واضح رہے اداکارہ عرشی خان کی گزشتہ ہفتے ’دی ڈیول انسائڈ‘ کے نام سے ویب سیریز بھی ریلیز ہوئی ہے جس میں ادکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، وہ اس کے علاوہ ایک تامل فلم میں بھی اداکاری کے علاوہ متعدد ڈارمہ سیریلز اور میوزک ویڈیوز میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

عمران خان کی کامیاب سفارتی مہم سے بھارت کی نیندیں حرام پاکستان نے ٹی ٹی پی کیخلاف طالبان سے گارنٹی حاصل کرلی

FOLLOW US