Monday January 20, 2025

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بالی ووڈ میں کس فلم سے اینٹری مارنے جارہی ہیں ؟ بڑی خبر

مبئی :بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان جلد ہی بالی وڈ فلموں میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم ساز زویا اختر سہانا خان کو اپنی فلم میں لانچ کروائیں گی جو کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔زویا اختر نیٹ فلکس کے لیے بین الاقوامی مزاحیہ کتاب آرچی کے ہندوستانی ورژن پر کام کر رہی ہیں جس کی مکمل کاسٹ تو تاحال فائنل نہیں کی گئی لیکن سہانا خان کو اس فلم کے مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان کئی انٹرویوز میں اس بات کا اقرار کرچکے ہیں کہ ان کی بیٹی سہانا فلموں میں اداکاری کی خواہاں ہے اور اسے بالی وڈ میں آنے کا بے حد شوق ہے جب کہ بیٹا آریان خان سہانا کے برعکس ہدایتکاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

حکومت کاعوام کوبڑاجھٹکا،گھی ،کوگنگ آئل سمیت کون کون سی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی

پاکستان کے مفاد کیلئے مشکل اور بڑافیصلے۔۔ عمران خان نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی عالمی سازش کیسے ناکام بنائی۔۔؟جان کر پوری قوم کپتان پر فخر کرے گی

حضرت امام حسین کی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور کل مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائےگا

FOLLOW US