Sunday January 19, 2025

خدا نے مرد کو افضل بنا کر تخلیق کیا ، بس بات ختم نور بخاری بھی میدان میں آگئیں

لاہور (ویب ڈیسک) مذہب کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ خدا نے مرد کو افضل بنا کر تخلیق کیا اور اس معاملے پر بحث فضول ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نور بخاری نے حال ہی انسٹاگرام سٹوری میں صدف کنول اور شہروز سبزواری کی جانب سے دئیے گئے بیانات کی ایک خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے اس پر اپنا رد عمل دیا ،انہوں نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ دین سے دوری اور جدیدیت کے تقاضوں کی وجہ سے ہم مذہبی تعلیمات کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ مرد کو افضل بنائے جانے کے معاملے پر بحث نہیں کی جا سکتی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی کی موٹر سائیکل پر پارلیمنٹ جاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی

انہوں نے اپنی ایک اور اسٹوری میں قرآن کریم کی ایک آیت کا ترجمہ لکھا جس میں شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کا لباس قرار دیا گیاہے ۔نور بخاری نے اپنی ایک اور سٹوری میں تنقید کرنے والے افراد کو ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا غصہ کسی اور جگہ جاکر نکالیں۔

امریکی کمپنی کا شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف حکومت پاکستان کو خط

FOLLOW US