Sunday January 19, 2025

وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی کی موٹر سائیکل پر پارلیمنٹ جاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی

مظفر آباد: پاکستان تحریک انصاف کے عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سوشل میڈ یا پر ایک ویںیو گردش کر رہی ہے جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ،جس پر تحریک انصاف کا جھنڈا بھی لگا ہوا ہے۔ان کے پیچھے تحریک انصاف کے کئی کارکن بھی موٹر سائیکل پر سوار ہیں ۔اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ویڈیو میں وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیاز ی پارلیمنٹ جا ر ہے ہیں ۔ واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 13کے تحت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں 13 ویں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے رائے شماری کرائی گئی۔ ایوان نے کثرت رائے سے سردار عبدالقیوم نیازی کو منتخب کرلیا۔اسمبلی کے 53 میں سے 48 ارکان نے ووٹ ڈالا۔ عبدالقیوم نیازی کو 33 جب کہ اپوزیشن کے امیدوار لطیف اکبر کو 15 ووٹ ملے۔ اسمبلی میں تحریک انصاف کے 32 اراکین ہیں جس کا مطلب ہے کہ عبدالقیوم نیازی کو ایک ووٹ زیادہ ملا۔ عبد القیوم نیازی سے ایوان صدر میں صدر سردار مسعود خان نے ان سے حلف لیا۔

امریکی کمپنی کا شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف حکومت پاکستان کو خط

FOLLOW US