Monday January 20, 2025

فحش فلمیں بنانے کا الزام ، شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا بالغوں کی فلموں سے سال 2023-24 میں کتنے پیسے کمانے والے تھے ؟ بھارتی میڈیا کا حیران کن دعویٰ

ممبئی :بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات میں مزید نئی چیزیں سامنے آ رہی ہیں ۔ بھارتی ویب سائٹ ” مڈ ڈے “ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پولیس کی جانب سے کیس کی پہلی چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے اور ممبئی پولیس نے راج کندرا اور ان کی کمپنی ” بولی فیم میڈیا لیمیٹڈ “ کی جانب سے طے کیئے گئے معاشی اہداف کا جائزہ بھی لیا ہے ۔ یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ” بولی فیم “ اس وقت لانچ کی گئی جب فحش فلموں کے مواد کی ایپلی کیشن ” ہاٹ شاٹس “ پرگوگل پلے سٹور اور ایپل کی جانب سے گزشتہ سال پابندی عائد کر دی گئی ۔

عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا گیا، آٹے ، گھی اور چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ

چارج شیٹ میں ایک پریزینٹیشن بھی دی گئی ہے جس میں سال 2023-24 کے دوران مجموعی آمدنی 146 کروڑ اور خالص منافع 34 کروڑ کا اندازہ لگایا گیا ،اس میں سال 2021-22 اورسال 2022-23 کی آمدنی اور خالص منافع کے اعدادو شمار بھی دیئے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق راج کندرا کی کمپنی سال 2021-22 میں 36 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے مجموعی آمدنی جبکہ چار کروڑ 76 لاکھ 85 ہزار خالص منافع اکھٹا کرنے کی امید باندھے ہوئے تھی جبکہ کندرا اینڈ کمپنی73 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی آمدنی اور نقد منافع حاصل کرنے کا ارادہ کیئے ہوئے تھی ۔ چارج شیٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ منصوبہ بالی فیم کیلئے تھا یا کسی اور کمپنی کیلئے ۔ کرائم برانچ کے افسر کا کہناتھا کہ راج کندرا کی ایپلی کیشن ہاٹ شاٹ پر پابندی لگنے کے بعد تمام مواد بولی فیم پر منتقل کر دیا گیا تھا ، سرور اور متعدد فائلز اور دستاویزات کو راج کندرا کے دفتر سے ضبط کر لیا گیا ہے جس سے پولیس اہلکاروں کو کیس سے متعلق حقائق مزید واضح ہو سکیں گے ۔

پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف ن لیگ کی مضبوط نشست چھیننے سے صرف چند قدم دور

FOLLOW US