Wednesday January 22, 2025

علی رحمان بہترین دوست ہیں ان سے شادی کرنا چاہوں گی: ہانیہ

اسلام آباد : معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکار علی رحمان کے حوالے سے کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہیں گی کیونکہ علی ان کے بہترین دوست ہیں۔ ہانیہ عامر کے ایک انٹرویو کا چھوٹا سا کِلپ انسٹاگرام پر وائرل ہے جس میں انہیں تین اداکاروں علی رحمان خان، شہریار منور اور اذان سمیع خان کے حوالے سے آپشنز دیے گئے کہ وہ ان میں سے کسے قتل کریں گی، کس کے ہمراہ ڈیٹ پر جانا چاہیں گی اور کس سے شادی کریں گی۔ اداکارہ سوال سنتے ہی سوچ میں مبتلا ہوگئیں اور کچھ دیر میں جواب دیا کہ میں شہریار منور کو قتل کرنا چاہوں گی کیونکہ انہیں میں جانتی نہیں ہوں۔ ہانیہ نے کہا کہ اگر اذان سمیع خان مجھ سے پوچھتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہوں گی کیونکہ میرے پاس دوسرا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔ آخر میں اداکارہ ہانیہ عامر نے علی رحمان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں ان سے شادی کروں گی کیونکہ وہ میرے بیسٹ فرینڈ ہیں۔

بابری مسجد کے انہدام پر نادم ہوکر مسلمان ہونیوالا شخص پراسرار طور پر جاں بحق یکم جون 1993ء کو اسلام قبول کیا‘ 26 سال میں 91 مساجد تعمیر کیں، جن میں 59 زیر تعمیر ہیں

”مجھے بھارتیوں نے 50 کروڑ روپے کی آفر کی اور کہا کہ ۔۔“سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے حیران کن دعویٰ کر دیا

FOLLOW US