Friday March 29, 2024

مہوش حیات کی وزیرا عظم بننے کی خواہش، کس سیاسی جماعت سے متاثر ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز کی حامل مہوش حیات نے پاکستان کی وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاست سے متاثر ہوں کیونکہ وہ نہ صرف کافی تبدیلی لائے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ مجھے سیاست میں بہت دلچسپی ہوگئی ہے،میرا ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے اب وہ پارلیمانی طریقے سے آتی ہے یا اپنی پارٹی بنانے سے آتی ہے یہ تو وقت بتائے گا۔ اداکارہ نے کہا کہ جب ایک کرکٹر ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ کیوں نہیں بن سکتی؟، میں عمران خان کو چیلنج نہیں کر رہی لیکن آگے جا کر ان کی جگہ کسی نے تو لینی ہے تو میں بھی وزیر اعظم کی امیدوار بن سکتی ہوں۔

عرب ملک کا ایک بزرگ 118سال کی عمر میں باپ بن گیا، وہ روزانہ کیا چیز بنا کر پیتا ہے،جادوئی نسخہ سامنے آگیا

چاہے ایک سیٹ سے جیتیں۔۔شیخ رشید نے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کا دعویٰ کردیا

FOLLOW US