Sunday April 28, 2024

چاہے ایک سیٹ سے جیتیں۔۔شیخ رشید نے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کا دعویٰ کردیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے کہا کہ چاہے ایک سیٹ سے جیتیں، آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔ انہوں نے راولپنڈی میں کشمیری مہاجرین کے جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کسی دباؤ کے بغیر پاکستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں، داسو اور بھاشا ڈیم پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔ انہوں ںے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا کہ 25 جولائی کو کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ سے پوری امید ہے کہ ہم آزاد کشمیر کے ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

اگلے 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے سب بتادیا

مریم نواز اپنے جلسوں میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ زبان استعمال کررہی ہیں۔ لیکن وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے الیکشن لٹنے کا شور کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ہر وقت کہتا ہوں کہ مہنگائی کا خاتمہ ہو۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ مریم نواز اور بلاول بھٹو ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول ن لیگ کے ساتھ ہی الجھتا رہے گا۔پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر سازش کو پاک فوج ناکام بنا دے گی۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے تعلقات بحال نہیں ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، تحریک انصاف، نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں تگڑا مقابلہ متوقع ہے۔ لیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد کشمیر کے 33 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 انتخابی حلقوں میں امیدواروں نے ووٹرز کو منانے کے لئے خوب انتخابی مہم چلائی۔ 24 جولائی کو ووٹرز اور امیدواران ایک دن کا آرام کرینگے جبکہ الیکشن کمیشن کا عملہ 25 جولائی کے لئے پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گا۔

عرب ملک کا ایک بزرگ 118سال کی عمر میں باپ بن گیا، وہ روزانہ کیا چیز بنا کر پیتا ہے،جادوئی نسخہ سامنے آگیا

FOLLOW US