Sunday January 19, 2025

فحش فلموں کے کیس میں پولیس نے شلپا شیٹی سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

ممبئی : ممبئی پولیس نے راج کندرا سے متعلق کیس میں ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹی کو طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں مرکزی ملزم راج کندرا کو آج تک پولیس کی تحویل میں دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ کو جلد ہی طلب کیا جائے گا تاہم اب ممبئی پولیس نے واضح کیا کہ شلپا کو عدالت میں طلبی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہےکہ راج کندرا کیس میں فی الحال شلپا شیٹھی کا اب تک کوئی فعال کردار تلاش نہیں کیا جاسکا ہے البتہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔اس سے قبل پولیس نے ملزم راج کندرا کے گھر پر چھاپہ مار کر 70 سے زائد عریاں ویڈیوز سمیت سرور کو بھی ضبط کیا تھا۔ خیال رہے کہ 45 سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے پولیس کا دعویٰ ہےکہ راج کندرا کم سے کم دو برس سے فحش فلموں کا کام کررہے تھے۔

چین نے داسو پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا اعلان کیا داسو واقعہ کے پیچھے سی پیک کونا کام کرنے کی خواہاں قوتیں کار فرما ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئی سعودی حکام نے مزید85 پاکستانیوں کی سزا معاف کردی

FOLLOW US