Sunday January 19, 2025

شلپا شیٹی کے شوہر کے خلاف فحش فلمیں بنانے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، ایسا انکشاف کہ اداکارہ کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے والے ایک گروہ کے ساتھ تعلق کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کر لیا جس کے بعد ان کی واٹس ایپ چیٹنگ سمیت دیگر پہلوﺅں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق راج کندرا کی واٹس ایپ چیٹنگ سے ان کا اس گروہ کے چار لوگوں کے ساتھ رابطہ ثابت ہو رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں راج کندرا ایک اہم ملزم ہے اور اس کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں تاہم مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔جن چار لوگوں کے ساتھ راج کندرا کا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ رہا ان میں سے دو پردیپ بخشی اور میگھا ویان ہیں جبکہ دو اکاﺅنٹس کے نام ’روب ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہاٹ سپاٹ‘ اور ’راءایوانز‘ (Raw Evans)ہیں۔

ماہ نور بلوچ نانی بن گئی لیکن ابھی تک اپنی فٹنس برقرار رکھی ہے عید پر نئے ٹیلی فلم میں اعجاز اسلم کے ساتھ نئی تصاویر

رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے رواں سال فروری میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے سے متعلق کیس درج کیا تھا۔ ممبئی پولیس کمشنر کی طرف سے بھی کہا گیا ہے کہ راج کندرا کے خلاف ہمارے پاس کافی ثبوت موجود ہیں۔ راج کندرا کی طرف سے ان الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔ انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دے رکھی تھی تاہم ضمانت سے قبل ہی انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ واضح رہے کہ راج کندرا کی شلپا شیٹی کے ساتھ 2009ءمیں شادی ہوئی تھی، ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی ہے۔راج کندرا قبل ازیں آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی زد میں بھی آ چکے ہیں۔ راج کندرا کی گرفتاری کے بعد ان کی ماضی میں فحش فلموں کے متعلق کی جانے والی ٹویٹس بھی منظرعام پر آئی ہیں۔ ان میں سے ایک ٹویٹ میں راج کندرا نے 3مئی 2012ءکو لکھا تھا کہ ”انڈیا: اداکار کرکٹ کھیل رہے ہیں، کرکٹرز سیاست کر رہے ہیں، سیاستدان فحش فلمیں دیکھ رہے ہیں اور فحش فلم سٹار اداکار بن رہے ہیں۔“29مارچ 2012ءکو انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ” کسی کو آن کیمرا جسم فروشی کی اجازت دینا قانونی کیوں ہے؟ فحش فلم اور جسم فروشی میں کیا فرق ہے؟؟“راج کندرا کی ان ٹویٹس کے سکرین شاٹس بھی ان کی گرفتاری کے بعد ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔

اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری کرنے والا شخص گرفتار

گرفتاری کے بعد راج کندرا کی ’دی کپل شرما شو‘ کی ایک ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس شو میں راج کندرا اپنی اہلیہ شلپا شیٹی اور سالی شمیتا شیٹی کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔ شو کے میزبان کپل شرما اس دوران اپنے روایتی انداز میں مزاح کی آڑ لیتے ہوئے راج کندرا سے ’فارغ رہتے ہوئے اتنی زیادہ رقم کمانے کا طریقہ‘ بھی پوچھ لیتے ہیں۔ کپل شرما راج کندرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” آپ کہیں فلم سٹارز کے ساتھ فٹ بال کھیلتے نظر آتے ہیں، کہیں فلائٹ میں دکھائی دیتے ہیں، کبھی کہیں پہ گھوم رہے ہوتے ہیں، کبھی شلپا کو شاپنگ کرا رہے ہوتے ہیں۔ بھائی! ہمیں بھی کوئی آئیڈیا بتاﺅ کہ بغیر کچھ کیے اتنا پیسہ کیسے کماتے ہو آپ؟“کپل کے اس سوال پر شلپا، شمیتا اور راج کندرا تو قہقہہ لگا دیتے ہیں لیکن اب لوگ اس ویڈیو پر کمنٹس میں طنز کے تیر چلا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کپل شرما کے سوال کا جواب اب سامنے آیا ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ راج کندرا فارغ رہتے ہوئے اتنا پیسہ کیسے کماتے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو 2023ء کے انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کر دی

FOLLOW US