Wednesday May 15, 2024

ڈاکوؤں نے طالبہ کی اپیل پر کالج فیس واپس کردی ڈاکو موٹرسائیکل اور موبائل فون لے گئے

ماموں کانجن: ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل ، موبائل فون اور نقدی چھین کر طالبہ کی اپیل پراس کی کالج کی فیس واپس کردی۔ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کا رہائشی زاہد رفیق اپنی بیٹی کو موٹرسائیکل پرکالج چھوڑنے جارہاتھا کہ اس دوران تھانہ رجانہ کی حدود میں لنڈو پل کے قریب 3 ڈاکوؤں نے اس سے موٹر سائیکل ، 2 ہزارنقدی اور موبائل فون چھین لیا تاہم اس کی بیٹی سے لیپ ٹاپ اورموبائل فون نہ چھینا ، جب ڈاکو جانے لگے تو طالبہ نے ان سے کہا کہ انکل میرے والد سے آپ نے جو 2 ہزار روپے چھینے ہیں وہ میری کالج کی فیس ہے ، پلیز واپس کردیں ، اس پرڈاکوؤں نے طالبہ کے والد سے چھینی گئی اس کی کالج کی فیس واپس کر دی۔

اسلام آباد میں جوڑے کو ہراساں کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے مزید 25 افراد گرفتار کرلیے، یہ کون ہیں؟

دوسری جانب صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میڈیکل کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، یہ شرمناک واقعہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پیش آیا جہاں میڈیکل کی ایک طالبہ کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے متاثرہ لڑکی کو وزیراعظم قرضہ سکیم سے قرض دلوانے کے بہانے بلوایا اور گن پوائنٹ پرایک مکان میں لے گیا جہاں اس درندہ صفت شخص نے لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔

احسن اقبال کا نارروال اسپورٹس سٹی منصوبہ برباد کرنے پروزیراعظم کیخلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ،عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ اسپورٹس سٹی منصوبہ مفادِ عامہ کا تھا

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصر اللہ رانجھا نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر انچارج جینڈر سیل ماڈل ٹاؤن صدف رشید نے ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی متاثرہ لڑکی سے جنسی زیادتی ثابت ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور میں ہی ایک 29 سالہ ماڈل کو بھی قتل کردیا گیا ، پولیس نے گھرسے برہنہ حالت میں لاش برآمد کرلی ، لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 میں واقع ایک گھر سے 29 سالہ ماڈل کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، جس کو ممکنہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا گیا خاتون کی لاش گھر سے برہنہ حالت میں ملی جس پر پولیس نے زیادتی اور ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کر دی۔

ہم ایک سرسبز و شاداب پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کریں گے، وزیراعظم عمران خان نے سوات کے جنگلات کی ویڈیو شیئر کردی

News Source: UrduPoint

FOLLOW US