Monday January 20, 2025

ارمیلا نے بی جے پی رہنما کو دلیپ کمار پر تنقید کرنے پر کھری کھری سنادی

ممبئی (ویب ڈیسک) ارمیلا ماٹونکر نے بی جے پی رہنما کو دلیپ کمار کی موت سے متعلق بیان پر کھری کھری سنادی۔ دنیا بھر سے جہاں شہنشاہ جذبات کی موت پر تعزیتی پیغامات دیے جارہے ہیں وہیں انہیں شاندار فلمی کیریئر پر خراج تحسین بھی پیش کیا جارہا ہے۔ ایسے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ارون یادو نے بھی دلیپ کمار سے متعلق ہندی میں ایک ٹوئٹ کی۔ بی جے پی لیڈر کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ’’محمد یوسف خان (دلیپ کمار) نے فلمی دنیا میں ہندو نام رکھتے ہوئے پیسہ کمایا، کی موت سے فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اس موقع پر میں غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔

ورلڈ بینک نے 400 ملین ڈالر قرض کا اجرا روک دیا جن شرائط پر اتفاق ہوا تھا ان کی عدم تکمیل پر قرض کا اجرا روکا گیا

اداکارہ ارمیلا ماٹونکر نے بی جے پی لیڈر کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں کھری کھری سنادی۔ ٹوئٹ کے جواب میں ارمیلا نے کہا ’’ آپ کو شرم آنی چاہیے‘‘۔ واضح رہے دلیپ کمار کو گزشتہ روز بھارت کے تمام سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

امریکا کی ایک اور نسل کو افغانستان میں جنگ لڑنے نہیں بھیجوں گا، امریکی صدر جوبائیڈن

FOLLOW US