Sunday January 19, 2025

کرن راؤ سے علیحدگی کے بعد عامر خان فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے جارہے ہیں؟بڑی خبر آگئی

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اور اہلیہ کرن راؤ کی پندرہ سال بعد علیحدگی ہوگئی، جس کے بعد یہ خبریں زیرگردش ہیں کہ عامر خان دبنگ گرل فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ رشتہ قائم کرنے جارہے ہیں۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اور کرن راؤ نے آج اپنی راہیں جدا کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا، جس کے بعد ہر طرف چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور سب نے مختلف اندازے لگانا شروع کیے۔ایک طرف سے کچھ صارفین عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں تو دوسری طرف چند لوگوں کا ماننا ہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ دبنگ فلم کی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ شادی کرنے جارہے ہیں۔خلیج ٹائمز نے بالی ووڈ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کو بنیاد پر بنا کر لکھا کہ

عیدالاضحیٰ، ملک میں اہم احکامات جاری ،عید سے قبل شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

’عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی دوستی گزشتہ کئی سالوں سے محبت میں تبدیل ہوگئی ہے اور اب دونوں مستقبل کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے‘۔سارا دن چہ مگوئیاں ہونے کے بعد اداکارہ ثنا شیخ نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ ’مجھے اس قسم کی خبروں سے بہت تکلیف ہوئی‘۔فاطمہ ثنا نے کہا کہ ’مجھ پر ماضی میں کبھی اس طرح تنقید ہوئی اور نہ کبھی میں نے اتنے بڑے پروپیگنڈے کا سامنا کیا‘۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’بہت سے لوگ جن سےمیری آج تک کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی وہ بھی اس طرح کی باتیں لکھ رہے ہیں مگر مجھے سچائی کا کوئی علم نہیں ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’جب لوگ ایسی خبریں اور باتیں پڑھیں گے تو انہیں ایسا لگے گا میں اچھی انسان نہیں ہوں‘۔ اداکارہ نے مزید کہا ’میں نہیں چاہتی کہ لوگ میرے بارے میں غلط سوچیں، میں نے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھا مگر پھر بھی یہ باتیں مجھے تکلیف پہنچا رہی ہیں۔

اجے دیوگن اور کنگنا رناوت میں قربتیں کاجل نے گھر چھوڑنے کی دھمکی دیدی

FOLLOW US