Sunday January 19, 2025

عیدالاضحیٰ، ملک میں اہم احکامات جاری ،عید سے قبل شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے اہم ہدایات اور احکامات جاری کردیے جن پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ عید الا ضحی کے لیے مفصل ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ہدایات کی روشنی میں مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی، عید الاضحی اور کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ مویشی منڈیوں میں عملے اور تاجروں کی ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے، اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے۔دوسری جانب ویکسینیشن کا جائزہ لینے ڈی جی این سی اوسی کی قیادت میں وفد نے گلگت بلتستان(جی بی) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے گلگت، شگر اور ہنزہ کے ویکسینیشن مراکز کا معائنہ کیا۔

اس سال امتحانات لازمی ہوں گے۔۔طالب علم پڑھائی جاری رکھیں،ادھر اُدھر کی باتوں پر دھیان نہ دیں،وفاقی وزیر کا بیان

وفد نے عمائدین کو یقین دلایا کہ رجسٹر آبادیوں کی 100فیصد ویکسینیشن ہوگی۔جی بی میں کورونا کی روک تھام اور ویکی نیشن میں بہتری کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مزید بتایا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 67 لاکھ سے زائد ڈوز لگائی جا چکی ہیں، گزشتہ ماہ 8لاکھ 30ہزار سے زائد ویکسین ڈوز لگائی گئیں۔

FOLLOW US